ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سابق وزیر اعلیٰ سدارامیا اورکے سی وینوگوپال کی اے منجو کو منانے کی کوشش

سابق وزیر اعلیٰ سدارامیا اورکے سی وینوگوپال کی اے منجو کو منانے کی کوشش

Sun, 17 Mar 2019 11:22:36    S.O. News Service

بنگلورو،17؍مارچ (ایس او نیوز) ہاسن لوک سبھا حلقہ میں مخلوط امیدوار پرجول ریونا کی مخالفت میں کانگریس پارٹی ترک کرنے پر آمادہ اے منجو کو کے سی وینوگوپال اور سدارامیا منانے کی کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے منجو سے کہا کہ جلد بازی نہ کریں۔ لوک سبھا انتخابات کے بعد مسائل حل کرلیں گے۔ دونوں قائدین نے فون کے ذریعہ انہیں راضی کرنے کی ہر ممکن کوشش کی ہے۔ کہا کہ بی جے میں شمولیت سے سیاسی مستقبل تباہ ہوجائے گا۔ کانگریس چھوڑدیں تو آئندہ دنوں میں غیر یقینی سیاسی صورتحال کی پریشانی جھیلنی پڑسکتی ہے۔


Share: